پیپلز پارٹی کی ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،چودھری منشاء پرنس

پیپلز پارٹی کی ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،چودھری منشاء پرنس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ٹکٹ ہولڈر و صدرزون 150چوہدری منشاء پرنس کے صاحبزادے چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینٹ میں پی ٹی آئی کو شکست دے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہی وہ پارٹی ہے جو ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و جیالوں نے پنجاب میں ایک بار پھر سے اپنے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد ہر رہنماء اور کارکن دوبارہ سے متحرک ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اب ایسا لائحہ عمل تیارکر کے آرہی ہے جس کے بعد ملک اور پنجاب کی بہتری پیپلز پارٹی کے ہاتھ میں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دن بدن اپنے نانا شہید زوالفقارعلی بھٹو،اپنی والدہ محترمہ بی بی شہید اور اپنے والد آصف علی زرداری کی طرح سیاسی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔جس کے بعد  پارٹی کا ہر رہنماء اور جیالا ان سے مستقبل میں اچھی امیدیں وابستہ کئے بیٹھا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -