ایپکاکا مرکزی اجلاس آج، احتجاجی شیڈول کا اعلان متوقع

ایپکاکا مرکزی اجلاس آج، احتجاجی شیڈول کا اعلان متوقع

  

لاہور(پ ر)ایپکا کا اہم اجلاس آج مورخہ 8 مارچ دن 11 بجے استنبول چوک ٹاؤن ہال مال روڈ لاہور کے کمیٹی روم میں زیر صدارت حاجی محمد ارشاد چوہدری منعقد ہو گا جس میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ڈے اینڈ نائٹ احتجاجی دھرنوں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں مشاورت کے بعد  پنجاب گورنمنٹ اور پنجاب بیوروکریسی کے عدم مساوات کے خلاف، وفاقی حکومت کی طرح پنجاب میں  25% تنخواہ میں اضافہ، یوٹیلٹی الاؤنس،ہاؤس ریکوزیشن،گروپ انشورنس، محکمہ صحت پنجاب کے کلریکل ملازمین کی اصل پوسٹوں پر بحالی اور محکمہ زکوتہ سمیت تمام ملازمین کو ریگولر، اپگریڈیشن سے محروم ملازمین بشمول درجہ چہارم کے ایشوز جو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری فنانس پنجاب کے پاس زیر التوا پڑے ہیں کے نوٹیفکیشن کرنے کیلئے 28 فروری تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن پنجاب گورنمنٹ نے کوئی توجہ نہیں دی، لہذا آج پنجاب کے 36 اضلاع کے صدورو جنرل سیکرٹری، مرکزی وصوبائی عہدیداران کا اجلاس ہوگا جس میں وزیراعلی ہاؤس کے سامنے ڈے اینڈ نائٹ دھرنے اور احتجاجی شیڈول کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائیں گے لیکن امتیازی سلوک کے خاتمہ اور ملازمین کے جائز حقوق چھیننے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -