دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کی سالانہ  تقریبات 13مارچ سے شروع

 دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کی سالانہ  تقریبات 13مارچ سے شروع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات 13مارچ سے شروع ہوں گی۔امسال 300سے زائد طلبہ کو سندفراغت اور دستار فضلیت سے نواز اجائے گا۔13مارچ کو صبح 9بجے قومی سالانہ محفل حسن قرأت کاانعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھرسے نامور قراء حضرات،مدرسین اورطلبہ کی کثیرتعداد شریک ہوگی۔ 14مارچ کوصبح 8بجے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی یاد میں عرس مبارک کی تقریب کاانعقاد کیاجائے گاجبکہ 10بجے دن مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدحسین نعیمیؒ کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی سیمینار کا انعقاد کیاجائے گا۔جس میں ملک بھر سے مختلف مدارس کے ناظمین،مدرسین، مذہبی قائدین، علماء کرام، مشائخ عظام،سیاسی زعماء،نامورادبی شخصیات سمیت طلبہ کی کثیرتعداد شریک ہوگی۔

68واں سالانہ جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسناد14 مارچ کورات8بجے ہوگا جس میں شعبہ حفظ القرآن،تجوید قرأت،درس نظامی،تخصص الفقہ ودیگر شعبہ جات کے 300سے زائد طلبہ کو سندفراغت،دستارفضلیت اوراعزاز شیلڈ وانعامات سے نواز اجائے گا۔ان خیالات اظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں مدرسین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈاکٹرسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی غلام مرتضیٰ نقشبندی، مفتی عارف حسین،مفتی سید زین العابد ین شاہ،مولانا مسعود احمدسیالوی،مولانا محب الرسول،مولانا غلام یاسین قادری،مفتی محمدمدنی سمیت دیگراساتذہ کرام شریک ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -