ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈیٹنگ ونگ کا105 واں تربیتی پروگرام

ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈیٹنگ ونگ کا105 واں تربیتی پروگرام

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈیٹنگ ونگ کے زیراہتمام 105 واں مربوط بین الاقوامی تربیتی پروگرام(Virtual International Intesive Training Programme) کا انعقاد کیا گیا۔ 3 ہفتے تک جاری رہنے والے پروگرام میں دنیا کے 14 اعلیٰ آڈٹ انسٹی ٹیوشنز نے حصہ لیا۔ 105 ویں مربوط بین الاقوامی تربیتی پروگرام کا زوم کے ذریعے انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں پاکستان، کویت، زیمبیا، ترکی، یمن، مالدیپ، چین، اومان، بنگلہ دیش، جمہوریہ کرغزستان، نیپال، تھائی لینڈ، بوٹسوانا اور یوگنڈا کے 42 شرکاء نے حصہ لیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے پروگرام کا افتتاح کیا اور اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اعلیٰ آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کے باہمی تعاون اور اشتراک کی عمدہ مثال ہے۔ ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ محمد سمیع اللہ ٹیپو نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈٹ مینجر کو تعمیلی معاملات سے آگے کا سوچنا ہوگا اور نئے رجحانات کیلئے منفرد تکنیک اور نئے وسائل پر توجہ دینا ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -