(ن) لیگ عمران خان کامقابلہ نہیں کر سکتی،نوشین حامد معراج

  (ن) لیگ عمران خان کامقابلہ نہیں کر سکتی،نوشین حامد معراج

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ قومی اسمبلی کے میدان سے بھاگ کر (ن) لیگ والوں نے ثابت کر دیا ہے وہ میدان میں وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی 'کسی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ا نشا اللہ 2023کے الیکشن میں بھی تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہی ہے مگر ان کو پہلے بھی ہر بار مایوسی ہوئی ہے۔

 اور اب بھی مایوسی اور ناکامی ہی انکا مقدر ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -