ڈپریشن،غلط غذائیں اورشراب معدہ کے السرکاباعث بنتی ہے،حکیم ظفرعلی

  ڈپریشن،غلط غذائیں اورشراب معدہ کے السرکاباعث بنتی ہے،حکیم ظفرعلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کثرت سوچ وبچار، تفکرات،ذہنی دباؤٹینشن،ڈپریشن،غلط غذاؤں اور شراب نوشی وعیاشی سے معدے کے جہاں دیگر امراض پیداہورہے ہیں وہاں السرمعدہ کاعارضہ بھی زورپکڑتاجارہاہے۔ان خیالات کااظہارحکیم ظفرعلی عباسی،حکیم محمدرفیق شاہین،حکیم رانا محمد احمد، حکیم راناعبداللہ رفیق،پروفیسرحکیم اشفاق سلطان، پروفیسر حکیم محمداصغر،حکیم مشتاق احمدبھٹی،حکیم ملک مشتاق احمدقادری نے صابرشاہین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام معدہ کے السرکے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ السرمعدہ کے علاج کے سلسلہ میں پاکیزہ سوچ، اسلامی تعلیمات پرعمل اورسادہ غذائیں کھانے سے اس موذی سے ہمیشہ کیلئے نجات پائی جاسکتی ہے۔سنت نبویؐ پرعمل کرنے سے مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتاہے۔اجلاس میں حکیم انصراقبال،حکیم محمدامجداقبال،حکیم وقارعالم،حکیم مقصودعالم،حکیم عتیق الرحمٰن،حکیم محمدعباس کے علاوہ اطباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔