عمران خان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ  لیکر نئی تاریخ رقم کر دی،ثانیہ کامران

عمران خان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ  لیکر نئی تاریخ رقم کر دی،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر وومن ونگ ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لے کر نئی رقم تاریخ کر دی ہے۔

، ن لیگ کے غنڈوں کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو انکے ساتھ پار لیمنٹ کے سامنے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 178اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر کے اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دیدیا ہے عوام تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ ہے اورہر میدان میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور (ن)لیگ کو اپنی شکست تسلیم کر نا ہی پڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -