نوجوان نسل کی تکنیکی تعلیم و تربیت کیلئے پر عزم ہیں،راجہ محمد انور

   نوجوان نسل کی تکنیکی تعلیم و تربیت کیلئے پر عزم ہیں،راجہ محمد انور

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹسضلعی بورڈ آف مینجمنٹ  جہلم کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت راجہ محمد انور صدر ضلعی بورڈ آف مینجمنٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  راجہ محمد انورنے کہا کہ ہم نوجوان نسل کی تکنیکی تعلیم و تربیت کیلئے پر عزم ہیں۔ ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے ہمارے نوجوان اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکیں گے اور ساتھ ساتھ ملکی معیشت کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ صنعتی شعبے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جہلم سے لے کر پورے صوبے میں قائم تمام صنعتی یونٹس کی کامیابی کا دارومدار ہنرمند اور قابل ورک فورس پر ہے۔ اس لئے ان پر انویسٹ کرنا سب سے عقلمندانہ حکمت عملی ثابت ہو گی۔اجلاس میں 472 طلبا و طالبات کیلئے ایک کروڑ اور تیرہ لاکھ روپے کے وظیفے کا اجراء کیا گیا۔  اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ آفیسر سید نجم السعید جیلانی، شیخ محمد صابر، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جہلم، انجینئر شعیب احمد پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پنڈ دادانخان، سینئر پلیسمنٹ آفیسر خواجہ قاسم حسین بھی موجود تھے۔ دوران اجلاس راجہ محمد انور نے ضلعی زکوٰۃ آفیسر کی کاوشوں سے جلد وظیفے کے اجراء پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور زکوٰۃ کے صحیح مصرف کو سراہا جس پر ضلعی زکوٰۃ آفیسر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -