خواتین کا عالمی دن خواتین کے حقوق کا احساس دلاتا ہے،اعجاز عالم آگسٹن

  خواتین کا عالمی دن خواتین کے حقوق کا احساس دلاتا ہے،اعجاز عالم آگسٹن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے جا ری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کا عالمی دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ خواتین کو اپنے معاشرے کا اہم حصہ مانتے ہوئے ان پر ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے ساتھ برابری کے حقوق فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور خواتین کی سماجی و معاشی خود مختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیئے ہیں جبکہ ہر مذہب خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا درس دیتا ہے۔

 تاہم پنجاب حکومت اس فرض کی ادائیگی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ دختران پاکستان ویڑن 2020-21کو دیکھ کر عمران خان کیجانب سے خواتین کیلئے کیئے جانیوالے اقدامات کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملازمت پیشہ ماؤں کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹر ز کا قیام،ہر قسم کے مسئلے کے حل کیلئے خواتین کی رہنمائی کیلئے پنجاب وومن ہیلپ لائن1043کی سہولت،خواتین کی آگاہی کیلئے ڈیجیٹل آن لائن میگزین جبکہ حقوق خواتین کے بارے میں متعدد آگاہی مہمات چلائی جا چکی ہیں جبکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کے خلاف تشدد کی روک تھام کیلئے پنجاب اسمبلی میں موثر قانون سازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی یقینی بنائی جا رہی ہے اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیاربناکرہی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے اور ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔تاہم آج کے دن ہم سب کو حکومت کے ساتھ ملکر عہد کرنا ہوگا کہ کم عمری کی شادی کی روک تھام اورخواتین کو ہراساں کرنے جیسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک جامع حکمت عملی کو اپنانا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -