پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نرسزکیلئے ریفریشر کورسز 

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نرسزکیلئے ریفریشر کورسز 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی نرسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں نرسوں کو مریضوں سے اچھے روئیے، انفیکشن سے پاک وارڈزاورمریض دوست ماحول، حسن اخلاق کے علاوہ نرسنگ ایجوکیشن اور ٹریننگ کے حوالے سے سپیشل سیشن منعقد کیے گئے۔ ریفریشر کورسز میں مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والی نرسز نے حصہ لیا۔نرسز کو ریکارڈ کیپنگ، مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے چارٹ مرتب کرنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر عملی تربیت دی گئی اور نرسز کو جدید طبی آلات کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم نے بتایا کہ ان کورسز کے انعقاد سے نرسز کی'' سکلز '' بڑھیں گی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی ادارے نے نرسنگ کمیونٹی کے لئے ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا ہے جو انتہائی خوش آئند امر ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ''پنز''کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم کو نرسز کے لئے اس ریفریشر کورس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی ایسے کورسز منعقد کروا کر طبی خدمات کا معیار مزید بہتر کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -