ٹورازم فیسٹول: سوئی ناردرن گیس کے اسٹال پر عوام کا تانتا بندھ گیا

  ٹورازم فیسٹول: سوئی ناردرن گیس کے اسٹال پر عوام کا تانتا بندھ گیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ٹورازم فیسٹول  میں سوئی ناردرن گیس کے قائم کردہ اسٹال کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی. واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں سیاحت کے فروغ کی کاوشوں کی اہمیت کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس نے اسلام آباد ٹورازم فیسٹول میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے فیسٹول میں ادارے کے قائم کردہ اسٹال پر صارفین کو گیس بل میں کمی لانے والے آلات کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی. اس کے علاوہ گیس بل میں اضافے کی وجوہ اور گیس لیکیج کی صورت میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کی شکایات کی وصولی کے لیے شروع کردہ  'سوئی ناردرن ڈیجیٹائم' کی بھی اسٹال پر بھرپور تشہیر کی گئی جس پر صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

. اسٹال وزٹ کرنے والے افراد کو سوئی ناردرن میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تیار کردہ دیدہ زیب کلینڈر بھی دیے گئے. سوئی نادرن گیس کے اسٹال پر میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سینیئر افسران ہمہ وقت عوام کی رہنمائی کے لیے موجود رہے جسے صارفین نے سراہا. اسلام آباد ٹورازم فیسٹول تین روز تک جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز ختم ہوا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -