متحدہ طلبہ محاذکا تعلیمی مسائل کے حل کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

  متحدہ طلبہ محاذکا تعلیمی مسائل کے حل کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

  

لاہور(پ ر)متحدہ طلباء محاذ کا اہم اجلاس مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی میزبانی میں مرکزی سیکریڑیٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی سیکریڑی جنرل ملک محمد موسی کھوکھر نے کی۔اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف۔انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر محمداعظم رانجھا، مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن (ق)کے مرکزی صدر سہیل چیمہ،اہلحدیث سٹودنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدروسیم عباس سلفی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر عارف علی جانی اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں طلباء برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی اور 14مارچ سے مسائل کے حل کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ حکومت طلباء یونینز بحالی کا اعلان کرے اور گلگت بلتستان اور بلوچستان کے طلباء کے لئے مختص میڈیکل کوٹے میں کمی کا فیصلہ فوری واپس لے، تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت طلباء یونین کی بحالی کے لئے موثر قانون سازی  کرنے سمیت دیگر مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -