یتیم خانہ چو ک میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، سرکاری رقبہ واگزار

  یتیم خانہ چو ک میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، سرکاری رقبہ واگزار

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر عبدلراوف کی ہدایت اور اسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان علی کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے یتم خانہ چوک سے سرکاری رقبہ وا گزار کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع پکھی ٹھٹی میں ہائی وے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے لینڈ مافیا نے دوکانیں اور مارکیٹ تعمیر کر رکھی تھی۔جس کی اطلاح ملنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر عبدلرواف نے اسٹنٹ کمشنر سٹی کو ہدایت کی جن کی نگرانی میں ریونیو سٹاف، پولیس، اور ٹاؤن انتظامیہ نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ریونیو آفسر محمد حسیب اور اسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان علی کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی محکمہ ہائی وئے کے افسران کے سپرد کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -