امریکہ، سینیٹ نے 19کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

امریکہ، سینیٹ نے 19کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (آئی این پی) امریکی سینیٹ نے 19کھرب (1.9ٹریلین)ڈالر کے کرونا ریلیف پیکیج منظور کرلیا۔ ریلیف بل کے تحت امریکی شہریوں کو 1400ڈالر فوری دئیے جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے کرونا بحران کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیکیج منظور کرلیا گیا۔سینیٹ نے 19کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا ہے۔ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹس کو ہفتہ واربے روزگاری الاؤنس کو 300ڈالر تک لانا پڑا جب کہ بل اب دوبارہ ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔سینیٹ میں بل کے حق میں 50اور مخالفت میں 49ووٹ ڈالے گئے۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے پیکیج کی منظوری کے بعد ریلیف بل کے تحت امریکی شہریوں کو 1400ڈالر فوری دئیے جائیں گے۔
امریکی ریلیف پیکیج

مزید :

صفحہ اول -