قومی اسمبلی کی ویب سائٹ،ارکان  کی حاضری شیٹ اپ ڈیٹ نہ ہو سکی 

     قومی اسمبلی کی ویب سائٹ،ارکان  کی حاضری شیٹ اپ ڈیٹ نہ ہو سکی 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈیجیٹل پاکستان  میں بھی قومی اسمبلی کا  میڈیا ونگ ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر،24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی  وزیر اعظم عمران خان کو  اعتماد کا ووٹ دینے کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس  کی حاضری شیٹ   سرکاری ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہ کی جا سکی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کے 178 اراکین  نے  وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا، تاہم قومی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ پر  تاحال  اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین اسمبلی کی حاضری شیٹ کو اپ ڈیٹ نہ کیا جا سکا جو کہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن پر سوالیہ نشان کے مترادف ہے،واضح رہے  اہم اجلاس میں شرکت کرنے والے اپوزیشن رکن محسن  داوڑ نے سپیکر اسد قیصر کی جانب سے اعلان کئے گئے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ جتنے لوگ قومی اسمبلی میں ظاہر کئے  گئے اتنے لوگ  ایوان میں موجود نہیں تھے،اسکی  سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کی جائیں۔

ویب سائٹ

مزید :

صفحہ اول -