پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاسربراہی اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج پیر کو ہوگا،لانگ مارچ،چیئرمین سینٹ انتخابات اور وزیراعظم سمیت سپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی جائے گی،بتایاگیا ہے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا جس میں پہلے سے ترتیب دییے گئے ایجنڈہ پر بات چیت کی جائے گی،پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے لیے حتمی لائحہ عمل بھی بنا یا جائے گا،لانگ مارچ سمیت وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سمیت دیگر آپشن زیر غور لائے جائیں گے،ذرائع کے مطابقپنجاب حکومت میں تبدیلی لانے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔
پی ڈی ایم