ایران نے 5 سال سے قید برطانوی خاتون کو رہا کردیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے 5 سال سے قید ایرانی نڑاد برطانوی خاتون نازنین زغاری ریٹکلف کو رہا کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نازنین زغاری کو رہائی کے بعد ایک اور الزام میں عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے14 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔نازنین زغاری کو 2016 میں ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں 4 سال جیل میں گزارنے کے بعد گذشتہ برس مارچ میں گھر پر نظربند کر دیا گیا تھا۔گرفتاری کے وقت نازنین زغاری غیرملکی خبر رساں ادارے میں کام کر رہی تھیں۔
قید برطانوی خاتون