چیئر مین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبر پورے، صادق سنجرانی کامیاب ہونگے: شبلی فراز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے، اپوزیشن کے فیل جلسوں سے ہمارا اعتماد بڑھ گیا، لانگ مارچ کرنے سے نہیں روکیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کوتباہ کیا، یہ لوگ اقتدارمیں آناچاہتے ہیں تاکہ اپنا کاروبار دوبارہ کرسکیں، انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسے کااستعمال کیا، پیسے کے زور پر سیاست میں آنیوالوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ ملک کونقصان پہنچانے والوں کوہم نے نہیں چھوڑنا۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیرپیپلزپارٹی ایک صوبے تک محدودہوگئی، مسلم لیگ ن بھی ایک صوبے میں رہ گئی، کل کی نیوزکانفرنس میں ان کے چہرے دیکھنے والے تھے، بلاول بھٹواورراناثنااللہ کی زبان میں کوئی فرق نہیں تھا۔، شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی 1997کے انتخابات میں کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی، پی ٹی آئی کو 2002میں ایک نشست ملی،پی ٹی آئی نے 2008کے انتخابات کابائیکاٹ کیا،2013میں خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی،2021میں پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک ایک صوبے تک محدود ہوگئی ہیں۔
شبلی فراز