الیکشن کمیشن، ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام، پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ثبوت طلب

  الیکشن کمیشن، ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام، پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ثبوت ...

  

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ثبوت طلب کر لیے۔الیکشن کمیشن نے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،ایم پی اے کو ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔عبدالسلام آفریدی کو واٹس اپ میسجز بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے تھے۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں،میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے جو الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

ثبوت طلب

مزید :

صفحہ اول -