لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں معمولی کمی

لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں معمولی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصدریکارڈ کیا گیا، مغربی ہواؤں سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوئی۔ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔زیارت 5، قلات7، سبی 14، نوکنڈی 16 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 
 ہلکی بارش

مزید :

صفحہ اول -