عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن، تکمیل کیلئے آخر ی حد تک جاؤں گا: عثمان بزدار

عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن، تکمیل کیلئے آخر ی حد تک جاؤں گا: عثمان بزدار

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور  میں اپنے مشن کی تکمیل کے لئے آخری حد تک جاؤں گا -صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے -جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی طور پر حل کرنے کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ بنایا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ سازشی عناصر ایک بار پھرپنجاب میں ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں اور ان کی پہلے کوئی سازش کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی -تنقید برائے تنقید کرنے والے عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے،عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا -سازشی عناصر کو جواب عوامی خدمت سے دیا ہے اور آئندہ بھی  دیتے رہیں گے -مخالفین 2023ء تک انتظار کریں -انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے ایجنڈے میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے -وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کریں گے -

عثمان بزدار

 لاہور(نمائندہ خصوصی)  وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی ہے اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات مختلف محکموں کے سیکرٹریزکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کے تعینات سیکرٹریزکا اہم اجلاس منعقد ہوا۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے افسران کوکارکردگی بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں۔کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران ڈلیور کریں اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات کے مطابق ڈلیورنہ کرنے والے افسر کوعہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔دیانتدار اورفرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا-فلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی-عوامی منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے-انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں -منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جا کر خود جائزہ لیں -زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا-انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے علیحدہ سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے-سیکرٹریٹ کے باعث جنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو لاہورکے چکر نہ لگانا پڑیں۔افسران دلجمعی سے فرائض سرانجام دیں اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹری صحت،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری قانون، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری تعلیم،سیکرٹری جنگلات اورایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حددو میں فائرنگ سے شہید ایس ایچ او انسپکٹر عمران عباس کو خراج عقیدت پیش کیا ہے - وزیراعلی عثمان بزدار نے شہید انسپکٹر عمران عباس  کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے - وزیراعلی عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورفائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔شہید انسپکٹر عمران عباس کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید انسپکٹر عمران عباس  کے لواحقین کے ساتھ ہیں -شہید انسپکٹر عمران عباس  پنجاب پولیس کا فخرہے۔ 

اجلاس

مزید :

صفحہ اول -