تمام ڈی جی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں: چیئر مین نیب

    تمام ڈی جی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں: چیئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کیخلاف میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جارہاہے تاکہ بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گی اربوں روپے کی رقوم برآمدکی جا ئیں،تمام تحقیقات کو میرٹ،شفافیت ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر پر مکمل کیا جائے،نیب کی کارکردگی دیگر اینٹی کرپشن کے اداروں سے بہترین ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے متعلقہ ڈی جی کو ہدایت کی کہ وہ تمام میگا کرپشن کیساتھ ساتھ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز کی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں تاکہ جاری کیسزپر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب موثر قومی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کے تقابلی اعداد و شمار نیب کی عمدہ کارکردگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی اور گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ 
چیئرمین نیب 

مزید :

صفحہ اول -