راولپندی اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2اہلکار شہید، 2زخمی 

    راولپندی اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2اہلکار ...

  

 راولپنڈی،اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)راولپنڈی کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید ہو گئے،میاں عمران گاڑی میں گھرجا رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید کردیا گیا میاں عمران گاڑی میں گھرجا رہے تھے تومسلح افراد نے فائرنگ کردی جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔دوسرے واقعہ میں اسلام آباد کے سیکٹر جی تھرٹین میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ سب انسپکٹر جمیل،ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر کو شدید زخمی کردیاتاہم ہیڈ کانسٹیبل قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔امدادی ٹیموں نے ایمبیولینس کے ذریعے زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او شہید

مزید :

صفحہ اول -