لیگی رہنماؤں کے ساتھ بد سلوکی، سپیکر قومی اسمبلی کا تحقیقات کرانے کا اعلان 

  لیگی رہنماؤں کے ساتھ بد سلوکی، سپیکر قومی اسمبلی کا تحقیقات کرانے کا ...

  

   اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے گزشتہ روز  اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بدسلوکی کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ایسے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا، ارکان پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں، ان کی عزت سب پرلازم ہے، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصرنے اعلان کیا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی ، اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ  گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں گھس گئی۔پی ٹی آئی کارکنان اور(ن) لیگ کے رہنماں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اس دوران مریم اورنگزیب کو دھکے دیے گئے جس پر لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان نے دست و گریباں ہوگئے جب کہ چند پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔

سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -