براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے اخراجات، تنخواہوں کی سمری کابینہ کو ارسال 

  براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے اخراجات، تنخواہوں کی سمری کابینہ کو ارسال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے اخراجات اور تنخواؤں کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی  سمری  وزیرا عظم  کی  رضامندی  سے بھجوائی گئی   جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو ریٹائرمنٹ سے قبل دی جانیوالی تنخواہ دی جائے گی،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے شیخ عظمت سعید نے براڈ شیٹ کی انکوائری کے لیے حکومت سے  بھاری  معاوضے  کی خواہش کا اظہا رکیا تھا اور ا س پر حکومت نے بھی فوری طور پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے پندرہ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرنے کی حامی بھر لی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس قسم کے انکوائری کمیشن میں حاضر سروس افسران کو تنخواہ و دیگر مراعات نہیں دینی پڑتی تھیں۔ وزارت قانون نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیکر کابینہ کو سمری ارسال کر دی جو وفاقی کابینہ کے  آئندہ اجلاس میں منظور ی کیلئے پیش کی جائے گی۔ 
سمری ارسال 

مزید :

صفحہ اول -