سکیورٹی فورسزکی بڑی کارروائیاں، وزیرستا ن میں 4، مستونگ میں 5دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکی بڑی کارروائیاں، وزیرستا ن میں 4، مستونگ میں 5دہشت گرد ہلاک

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل اور زوئیدہ کے علاقوں خفیہ معلومات پر آپریشن کیاگیا۔ جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر شامل ہے۔ عبدالآدم سکیورٹی فورسز کے خلاف 20 سے زائد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ دوسری طرف بلوچستان کے علاقیمستونگ میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد مارے گئے، سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے  بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد 

دہشت گرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -