سیاسی یتیموں کے ٹولے کو وزیراعظم کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی: فردوس عاشق

  سیاسی یتیموں کے ٹولے کو وزیراعظم کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی: فردوس ...

  

 سیالکوٹ (بیورورپورٹ، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  سیاسی یتیموں کے ٹولے کووزیراعظم کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی،اپوزیشن سیل سے بے بنیادپروپیگنڈا کیاجارہاہے،پارلیمنٹ کے باہر(ن)لیگ والوں نے گالیاں دیں،پی ٹی آئی کارکن اکٹھے تھے وہاں لیگی رہنماکس لیے گئے؟تحریک انصاف کے کارکنوں کواشتعال دلایاگیا۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین کی معاشی وسماجی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے کووزیراعظم کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی،اپوزیشن سیل سے بے بنیادپروپیگنڈاکیاجارہاہے۔۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سمیت شاہی ٹبر اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کر رہے ہیں، کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا، گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا۔     ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ہر ممکن مواقع فراہم کریں گے،اقبال کا نظریہ ماں کی گود اور خوداری تک نسلوں کو پروان چڑھاتا ہے.ہماری عورت سماجی و ثقافتی اقدار کی محافظ ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 8مارچ خواتین کا عالمن دن ہے۔خواتین کے عالمی دن پر وزیر اعظم کی قیادت میں ایک نئے ماحول,نئے حالات کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔عثمان بزدار وویمن امپاورمنٹ ایکٹ کے تحت خواتین کو بااختیاربنانے کے پروجیکٹ متعارف کرا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے وویمن فرینڈیلی قوانین کے اطلاق کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں دیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔گیس کی سہولت عورتوں کی زندگی میں بہتری کا موجب بنتی ہیں وزیر اعظم پاکستان خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ میں عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے 

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -