زلمے خلیل آج اسلام آباد پہنچیں گے افغان امن عمل پر بات چیت ہوگی 

   زلمے خلیل آج اسلام آباد پہنچیں گے افغان امن عمل پر بات چیت ہوگی 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) افغان مصالحتی عمل کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد (آج)پیر کو پاکستانی رہنماؤں کیساتھ افغان امن عمل پر بات چیت کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ’بتایاکہ بات چیت میں امریکہ کے افغانستان میں ایک عبوری حکومت کیلئے اپنے منصوبے کی تفصیلات سے پاکستانی رہنماؤں کو آگاہ کرینگے۔ 20جنوری کو صدر جوبائیڈن کی حکومت بننے کے بعد یہ زلمے خلیل زاد کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورہ پاکستان سے پہلے انہوں نے قطر میں طالبان اور افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ممبران اور اس سے پہلے دورہ کابل کے دوران حکومتی اور دیگر افغان سیاسی رہنماؤں سے اپنے نئے منصوبے پر مذاکرات کئے تھے۔امریکہ نے باضابطہ طورپر افغانستان میں ایک عبوری حکومت کے قیام کیلئے منصوبے پر کچھ نہیں کہا لیکن افغان میڈیا نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے یہ منصوبہ صدر اشرف غنی اور مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق خلیل زاد نے جمعہ کی شام کو قطر میں طالبان کیساتھ مذاکرات میں بھی اپنے منصوبے سے انہیں آگاہ کیا۔ طالبان نے ابھی تک اس حوالے سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا لیکن صدر اشرف غنی نے ہفتہ کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے آئین کے مطابق نئی حکومت انتخابات کے ذریعے ہی وجود میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ امن کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے آئین اور قوانین کا احترام کر نا چاہیے۔

زلمے خلیل

مزید :

صفحہ اول -