جب نواز شریف کو باہر بھیجا گیا  تو وہ واقعی بیمار تھے،شیخ رشید

   جب نواز شریف کو باہر بھیجا گیا  تو وہ واقعی بیمار تھے،شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو باہر بھیجا گیا تو وہ واقعی بیمار تھے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں جن 14وزراء نے نواز شریف کے باہر جانے کی حمایت کی میں بھی ان میں شامل تھا،ان کی بیماری کا زبردست نقشہ کھینچا گیا تھا۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی رپورٹوں کے حوالے سے بعد میں تحقیقات کی گئیں تو ثابت ہوا وہ ٹھیک رپورٹیں تھیں،وہ واقعی بیمار تھے۔وفاقی وزیر داخلہ سردار شوکت حیات کہا کرتے تھے کہ الیکشن کے وقت سیاستدان ٹھیک ہو جاتا ہے۔نواز شریف کو واپس لانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری شہزاد اکبر کی ہے کیونکہ احتساب کا عمل وہ دیکھ رہے ہیں لیکن مجھے نواز شریف کے واپس آنے پر یقین نہیں ہے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -