این اے 249، نوازشریف کا  مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

  این اے 249، نوازشریف کا  مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت میں ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ پیش کیا۔تاہم اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واوڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا اور قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں بھی استعفیٰ نہیں پہنچا تاہم اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے بعد نشست خالی تصور کی جائے گی۔اب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کراچی میں فیصل واوڈاکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

این اے 249

مزید :

صفحہ اول -