ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور  سے ملاقات ہوئی،شہباز گل 

 ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور  سے ملاقات ہوئی،شہباز گل 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چور کی دوسرے ضمانتی چور سے ملاقات ہوئی ایک بہادر عورت کو آپ کے والد اور چچا حضور کی ہدایت پر گالیاں دی جاتی تھیں سیاست میں گالم گلوچ پروان چڑھانے والے نااہل لیگ ہے معاون خصوصی نے کہا کہ سڑکوں پر گھسیٹنے والوں سے اقتدار کی بھیک مانگنے پرشرم نہیں آئی؟ پیٹ پھاڑنے کی بڑھکیں توکبھی قدموں میں سیاست صرف آل شریف ہی کر سکتے ہیں  شہباز گل نے کہا کہ اپنی ذات سے ہٹ کرقومی سیاست شریف  زرداری خاندان کے بس کی بات نہیں۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -