اسلام، ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، قومی یکجہتی کانفرنس

اسلام، ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، قومی یکجہتی کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)اسلام اور ملک کیلئے کسی بھی قربانی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
سے دریغ نہیں کریں گے بھارت سمیت تمام ملک دشمنوں کی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے قومی یکجہتی کانفرنس بہاولپور کا اعلامیہ مرکزی علما کونسل ڈویژن بہاولپور کے زیر اہتمام جامع مسجد اقصی بہاولپور میں قومی یکجہتی کانفرنس سے چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین مولانا یار محمد عابد پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ مقبول احمد ڈویژن ملتان کے صدر مولانا سعید احمد ربانی ضلع بہاولپور کے صدر مولانا مبشر حضور مولانا ارشاد احمد حقانی مولانا محمد اسعد انورڈویزنل ڈپٹی کنوینئر مرکزی علما کونسل پاکستان مولانا عمر فاروق ملک عامر اعوان قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ قاضی محمد رفیق مولانا اکبر حیات طوفانی مولانا غلام مصطفی شاہد قاری عبدالماجد  مشتاق احمدورائچ ڈویزنل کنوینئر علامہ خلیل اختر  سید عبدالحمید شاہ مولاناسعید احمد ربانی خانیوال  و دیگر علما اور مشائخ نے خطاب کیا چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا سرچشمہ ہے تمام انسانوں کے درمیان محبت رواداری اور خیرسگالی کو فروغ دینے والا دین ہے اسلام ظلم دہشتگردی کا مخالف ہے قومی یکجہتی ہمارے ملک کی وحدت اور سلامتی کی ضامن ہے اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ہے اور نہ ہی منزل مقصود تک پہنچا جاسکتا ہے وطن عزیز پاکستان کو ان دنوں جن حالات کا سامنا ہے اس کے تناظر میں قومی یکجہتی کی ضرورت بڑی شدت سے محسوس ہورہی ہے اس ضرورت کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں مرکزی علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنسیں منعقد کی جارہی ہیں ملک میں اس وقت وحدت کی ضرورت ہے بعض قوتیں ملک میں مذہبی اور سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ہمارے اندر رواداری اور قوت برداشت پیدا کرنے کیلئے علما کو منبر و محراب سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اسلام اور پاکستان کا صحیح چہرہ ہم دنیا کو دیکھا سکیں جب تک قوم کے اندر جذبہ حب الوطنی زندہ ہے کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی پاکستان کے دینی مدارس مساجد اور علما نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے مرکزی علما کونسل پاکستان انتہا پسندی کے خاتمے اور معاشرے میں رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔
کانفرنس