ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی، چلڈرن  وارڈ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خون  خراب، بچی کی حالت تشویشناک ، ورثاء کا احتجاج، فوری کارروائی کا مطالبہ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی، چلڈرن  وارڈ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ...

  

 وھاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلڈرن وارڈ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور ہٹ دھرمی کے سبب کم سن بچی کو لگانے کیلئے منگوایا گیا نایاب خون خراب ہوگیا   واقعات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

چلڈرن وارڈ ڈاکٹرز کی مبینہ سنگین غفلت کی شکایت کرتے ہوئے9،11کے رہائشی محنت کش محمد عمران نے چلڈرن وارڈ میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی کم سن بیٹی حریم کو تین روز قبل بیمار ہونے پر چلڈرن وارڈ لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کیلئے اے نیگٹو خون تجویز کیا جو بہت ہی مشکل کے ساتھ بہت زیادہ پیسے دے کر حاصل کیا بلڈ لا کر ڈاکٹرز کو خون لگانے کا کہا تو انہوں نے خون بلڈ بنک رکھوانے کا کہہ دیا اور ہمارے پوچھنے پر ٹال مٹول کرتے رہے دو روز خون بلڈ بنک میں پڑا رہا آج ہمارے اسرار پر ڈاکٹرز نے خون منگوایا تو کہنے لگے کہ خون خراب ہوگیا ہے مزید خون لاو ہمارے احتجاج پر ڈاکٹرز نے بدتمیزی کرتے ہوئے ہمیں اپنی بیٹی کو جہاں مرضی لے جانے کا کہہ دیا ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے پہلے دو روز کی محنت اور بھاری رقم دے کر اے نیگٹو خون حاصل کیا اب خون بھی نہیں مل رہا اس پر ستم یہ کہ ڈاکٹرز بیٹی کا علاج بھی نہیں کررہے میری معصوم بچی انتہائی بیمار ہے اور میرے پاس خرچ کرنے کو مزید رقم بھی نہیں ہے وزیراعلی پنجاب،کمشنر ملتان سمیت دیگر حکام ڈاکٹرز کی غفلت کا نوٹس لیں۔

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -