مظفر گڑھ:جنگلی سوروں کے فصلوں پر  حملے، صورتحال سنگین، کسانوں کی نیند اڑ گئی

  مظفر گڑھ:جنگلی سوروں کے فصلوں پر  حملے، صورتحال سنگین، کسانوں کی نیند اڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید کے (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
 موضع عزیزآباد شمالی کے رہائشی چوھدری اللہ دتہ، رحیم بخش، حاجی نور محمد،عزیزالرحمان،شفیق،مہر مشتاق احمد اور علاقے کے متعدد دیگر زمینداروں نے بتایا ہے کہ ان کے علاقے کے ساتھ ملحقہ جنگل اور ریت کے ٹیلوں میں جنگلی سوروں کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے اور وہ رات کے وقت ان کے علاقے میں آکر فصلات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسانوں کی روٹی روزی کا دارومدار انہی فصلوں پر ہوتا ہے جس سے کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگلی جانوروں کی تعداد میں اضافے سے انسانی جانوں کا بھی نقصان ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ سے اس پریشان کن صورتحال کے تدارک کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہر شکاریوں کی ٹیمیں بھیج کر جنگلی درندوں کا خاتمہ کیا جائے۔
نیند اڑ گئی