نیشنل پارک لال سوہانرا میں لکڑی چوری، سہولت کاروں کیخلاف آپریشن

نیشنل پارک لال سوہانرا میں لکڑی چوری، سہولت کاروں کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  نیشنل پارک لال سوہانرا جنگلات کی حددومیں ٹمبرمافیا نے عرصہ دراز سے غیرقانونی طورپرلکڑی کے آرے لگارکھے تھے اورلکڑی چوروں سے سرکاری لکڑی اونے پونے خریدکرچیرنے کے بعدثبوت غائب کردیتے تھے قیمتی ٹمبرویگنوں اورٹرکوں کے ذریعے ملتان اورلاہورکی مارکیٹوں میں فروخت کررہے تھے اورمحکمہ جنگلات کوکاروائی سے باز رکھنے کیلئے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی بھی حاصل کررکھاتھاڈی ایف اولال سوہانرا محمداعجاز تبسم (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
نے عدالت کوحقائق سے آگاہ کرکے حکم امتناعی ختم کرایاضلعی انتظامیہ اورپولیس کے ذریعے چک نمبر146 ڈی بی لاٹاں شنگار چک نمبر147 ڈی بی چک نمبر145 ڈی بی اوردیگرعلاقوں میں لگائے گئے درجنوں لکڑی کے آڑے ختم کرادیئے اس گرینڈآپریشن کی کاروائی ایس ڈی اولال سوہانرا سہیل ظفرنے کی تھی ڈی ایف اولال سوہانرا محمداعجاز تبسم نے صحافیوں کوبتایاکہ ٹمبرمافیا کیخلاف کاروائیاں تیزکردی گئیں ہیں لکڑی کے آرے ختم کرنے سے لال سوہانرا جنگلات سے لکڑی چوری کے واقعات میں غیرمعمولی کمی آئے گی انہوں نے بتایاکہ جنگلات ملازمین کولکڑی چوری روکنے کیلئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں غفلت کے مرتکب اورلکڑی چوری میں ملوث ملازمین کونوکری سے فارغ کرکے گھربھیج دیاجائیگاڈی ایف اومحمداعجاز تبسم کی لکڑی کے آرے ختم کرانے کی کاروائی کوعوامی وسماجی حلقوں نے بھرپورانداز میں سراہاہے۔
آپریشن