چوری کی14وارداتیں، ملزم نقدی زیورات، گندم لیکر فرار

  چوری کی14وارداتیں، ملزم نقدی زیورات، گندم لیکر فرار

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)چوری کی 14 وارداتیں ملزمان نقدی طلائی زیورات گندم موٹر سائیکل سگریٹ شیمپوسامان کریانہ اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے  تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات جناح پارک کے رہائشی محمد رفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 39 ہزار 800 روپے کی نقدی اور گندم چرا لی دوسری واردات غوث پور کے رہائشی منظور احمد(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

 کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات غفور آباد کے رہائشی شہزاد رشید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 73 ہزار روپے کی نقدی شیمپو اور سگریٹ چرا لیے چوتھی واردات بھٹہ کالونی کے رہائشی ظفر اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات بھٹہ کالونی کے رہائشی محمد راشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات شیخ زید ہسپتال کے رہائشی محمد صغیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات نورے والی کے رہائشی شہزاد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات گلشن عثمان کے رہائشی ابراہیم شاہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 77 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات راجن پور کلاں کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 36 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات ریلوے اسٹیشن کے رہائشی عبدالرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات نثار ٹان کے رہائشی علی مرتضی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ماجد نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات عدالت ایریا کے بابر امین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان بشیر احمد وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیاتیرہویں واردات جن پور کے ندیم احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم مختیار احمد نے 49 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ چودھویں واردات ملک آباد کے اعجاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -