حقوق سے آگاہی، ملک بھر میں قومی کسان ڈے منانے کا فیصلہ

  حقوق سے آگاہی، ملک بھر میں قومی کسان ڈے منانے کا فیصلہ

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)آل پاکستان کسان اتحاد کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا خصوصی اجلاس مقامی سیکریٹریٹ میں زیر صدارت مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد رانجھا منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال ملک بھر میں کسانوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لئے قومی کسان(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

 ڈے منایا جائیگا اور ہر ضلع میں کسان کنونشن منعقد کئے جائیں گے، اجلاس میں مرکزی صدر برگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید احمد، سیکرٹری جنرل رانا محمد ظفر طاہر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رضوان احمد، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات را محمد عثمان، صدر پنجاب میاں محمد یسین سکھیرا، صوبائی سیکرٹری جنرل سید محمود الحسن شاہ، سیکرٹری اطلاعات پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، صوبائی آرگنائزر سندھ راجہ آفتاب نبی، ڈپٹی آرگنائزر سندھ مجیب الرحمن منہاس، راجہ ظہیر احمد، قاضی سرفراز حسین، فنانس سیکرٹری امجد محمود، حکیم محمود احمد، ڈویژنل صدر لاہور چودھری سلطان علی گجر، ملک فراز الرحمن، را زبیر احمد، رانا عبدالوہاب، شاہ رسول چوہان سمیت ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں رانا ظفر طاہر نے بتایا کہ آل پاکستان کسان اتحاد کو الیکشن کمیشن نے بطور جماعت رجسٹرڈ کر لیا ہے اور انتخابی نشان بیل گاڑی الاٹ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ قومی و بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور ملک بھر میں تنظیم سازی کی جائے گی، اجلاس میں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں جعلی زرعی ادویات اور بیجوں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ملک بھر میں ہائیبرڈ بیجوں کی فروخت بند کرانے اور بائیو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا، اجلاس میں صوبائی صدر گلگت بلتستان حاجی صابر حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی۔

قومی ڈے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -