جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی طرف سے  عشائیہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز  احمد ویگر کی شرکت، مختلف امور پر تبادلہ خیال

جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی طرف سے  عشائیہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا ...

  

 گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں کو عشائیہ دیا(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 گیا ہے۔ رانا شہباز احمد خاں کا کہنا تھا کہ جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے جھنگ کے تمام ایم اے ایز نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی باقاعدہ جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے درخواست دی وزیر اعلیٰ نے ٹاسک فورس بنائی لیکن کورونا کیوجہ سے کام رک گیا جھنگ ڈویژن بنانا جھنگ کا بنیادی حق ہے اور ہم اس لحاظ سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصرصدیقی کا کہنا تھا کہ جھنگ بہت پرانا ضلع ہے جھنگ کی تحصیل ڈویژن و ضلع بن گئیں لیکن جھنگ کو صرف کاٹا گیا اب ہم مذید برداشت نہیں کر سکتے جھنگ ڈویژن بنایا جائے تاکہ جھنگ میں صحت کی مکمل سہولیات میسر ہوں۔ ایجوکیشن کا نظام بہتر ہو۔ جھنگ میں انڈسٹریز بننے سے روزگار مل سکے گا۔جھنگ کے روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بہتر ہوں گے۔ اس عشائیہ میں جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ محمد عمر فاروق۔ اینکر پرسن علی امجد چوہدری۔تحصیل چئیرمن جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک شیخ راشد۔ سٹی صدر گڑھ موڑ نزاکت علی ساحل موجود تھے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -