راجن پور، آئندہ ہفتے پروموشن  ورنہ جلسے دھرنے متحدہ محاذ اساتذہ  کااعلان، رابطے بڑھانے کا فیصلہ

راجن پور، آئندہ ہفتے پروموشن  ورنہ جلسے دھرنے متحدہ محاذ اساتذہ  کااعلان، ...

  

 جام پور (نامہ نگار) متحدہ محاز اساتذہ پنجاب کے صوبائی صدر حافظ محی الدین ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری کی والدہ کی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

تعزیت کے لیے فاضل پور تشریف لائے تو موجود اساتذہ نے سی ای او تعلیم اور دیگر افسران کی زیادتیوں اور ناانصافیوں اور دیگر کرپشن کے انبار لگادیے۔  استاد مشرف نے کہا کہ ظلم کی بات ہے کہ پی ٹی سی بھرتی ہوتے ہیں ریٹاہر بھی اسی گریڈ میں ہوتے ہیں روجھان پولیس نے ظلم وزیادتی کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات لگا کرکے مقدمہ میں پھنسا دیا ہے۔ جہانگیر نے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں میں پی ٹی سی اساتذہ کو گریڈ سولہ دیا جا چکاہے لیکن پنجاب میں ایساکیوں نہ ہوا۔ ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری نے کہا موجودہ سی ای او تعلیم کی پالیسوں سے تنگ ہیں۔ پورے صوبہ میں پروموشن ہو چکی لیکن راجن پور میں ہر روز کمیٹیاں بنا جارہی ہیں۔ سابق سی ای اوتعلیم خالد محمود بھٹہ نے کہا کہ راجن پور کے اساتذہ پروموشن کے لیے کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔ متحدہ محاز اساتذہ کے صوبائی صدر حافظ محی الدین نے کہا کہ راجن پور میں کسی بھی بددیانت افسر کو برداشت نہیں کریں گے۔ اگلے ہفتہ تک پروموشن نہ ہوئی تو دھرنے کے داہر ہ کا ر کو صوبہ بھر میں بڑھاتے ہوئے راجن پور کے دھرنے کی قیادت خود کروں گا۔ سنیئر ایس ایس ٹی اساتذہ کو ایک ماہ کے اندر ہائی سکولوں میں بطور سربراہ مقرر کر دیا جائیگا۔اساتذہ کرام اپنی صفوں میں اتحاد پید ا کرکے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔ سیکرٹری انفارمیشن  پنجاب   میاں طیب بودلہ۔ ضلع صدر خواتین ونگ میڈیم نسرین جوئیہ۔ سابق ڈپٹی ڈی ای او ساجدہ کریم۔ نصراللہ بھٹی۔ سراج احمد۔ شبیر سکھانی۔ حفیظ اللہ۔میاں اجمل خان۔اے۔ ڈی خان۔ ناظم الدین مزاری۔ اوصاف مزاری۔سمیت دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری کی والدہ کی وفات پر اظہار افسو س کیا گیا۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -