وہاڑی، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے  زیراہتمام بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع

  وہاڑی، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے  زیراہتمام بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وھاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام وہاڑی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
کا آغاز کردیا گیا ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے صدر جنوبی پنجاب یوتھ ونگ نے ماڈل سکول میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کلین ایند گرین ویژن کے مطابق وہاڑی میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا مہم کی افتتاحی تقریب خورشید ہال میں منعقد کی گئی جس میں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری،صدر جنوبی پنجاب تیمور السلام،سجاد خان کھچی، کھچی،راناشہزاد یوسف،شعیب ڈوگر،فاران چوہدری،حسیب خان بدھ،سلمان امجد لنگڑیال،حیدر عباس کھچی،راو ارسلان،رانا حیدر علی،چوہدری عادل مشتاق،بدر منیر،شیخ مدثر،محمد سلمان،عظمی سلیم،ثمینہ ناز،قیصر خان کھچی سمیت کثیر تعداد میں یوتھ ونگ عہدیداران و کارکنان شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری و دیگر مقررین نے کہا کہ قائد عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے پر یوتھ ونگ اراکان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ایک بشر دو شجر لگانے کیلئے یوتھ ونگ ملک بھر میں شعور پیدا کررہی ہے الیکشن میں ملنے والے ووٹوں کی تعداد کے برابر درخت لگانے کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے ملک کا ماحول محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ دارہ ہے تقریب سے دیگر معززین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیابعد ازاں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے دیگر معززین کے ہمراہ ماڈل سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔
شروع