خالد فاروق کی پی سی بی بورڈ آف  گورنرز میں تعیناتی نیک شگون، سعود مجید

خالد فاروق کی پی سی بی بورڈ آف  گورنرز میں تعیناتی نیک شگون، سعود مجید

  

  بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محمد خالد فاروق ایک باصلاحیت کھلاڑی (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے منتظم بھی ہیں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں ان کی تعیناتی نیک شگون ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار سابق سنیٹر و ایم این اے چوہدری سعود مجید نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ خالد فاروق کرکٹ کے کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرینگے اجلاس میں بہاولپورکرکٹ کے معروف کھلاڑیوں اور عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری محمد خالد فاروق کی خدمات اعتراف کیا اور کہا کہ انہیں بورڈآف گورنر ز کا ممبر مقرر کر کے پی سی بی نے کرکٹ عہدیداران و شائقین کے دل موہ لیئے ہیں یقیناََمحمد خالد فاروق اپنے عہدے سے انصاف کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرینگے۔اجلاس میں حفیظ الرحمن،مغیث الدین احمد، صوفی محمد اسلم، صنور خان لودھی،شکیل الرحمن، بشارت علی، منظور احمد، موصوف حسین، جمیل کامران، آفتاب گیلانی، کاشف ستار،ساجد نعیم، محمد ندیم، طلحہ اویس،حذیفہ امین، طلحہ امین، مظہر اقبال،سہیل احمد خان ودیگر نے شرکت کی۔

سعود مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -