حکمران جھوٹ کا سہارا لیکر اقتدار کو طو ل  دینے میں مصروف، یوسف کسیلیہ

  حکمران جھوٹ کا سہارا لیکر اقتدار کو طو ل  دینے میں مصروف، یوسف کسیلیہ

  

 گگو منڈی(نامہ نگار) جن ممبران پر رشوت لے کر ووٹ دینے کا لزام لگایا ان سے ہی اعتماد کا ووٹ لیا کہاں گئی اصولوں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 کی سیاست عمران خان اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن  جنوبی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اراکین پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عمران خان نے جن ارکان قومی اسمبلی کو بیکاؤ اور رشوت خور کہا ان سے ہی اعتماد کا ووٹ لیا اب ان کے اصول کہاں گئے عمران خان اپنے اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں ان کے اصول اور دعوے قوم کو دھوکہ دینے کے لیے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی بد ترین حکومت ہے جس میں آ ئے روز عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکمران جھوٹ کا سہارا لے کر اپنے اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت کے خاتمے کے بعد پتہ چلے گا کہ انہوں نے عوام کے ساتھ کیسا ہاتھ کیا ہے۔

یوسف کسیلیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -