خانیوال:جشن بہاراں کی تقریبات، تاریخی محفل سماع، افسروں اور شہریوں کی شرکت
خانیوال (بیورونیوز)جشن بہاراں کی تقریبات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خانیوال کی تاریخ کی سب سے بڑی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
محفل سماع و قوالی کا انعقاد کیا گیا-جس میں ندیم احمد یوسفی قوال،عبدالقیوم وارثی قوال و ہمنواؤں نے حمدیہ،نعتیہ،عارفانہ و صوفیانہ کلام سے سما ع باندھ دیا - حاضرین وجد و سرور میں کلام سے محفوظ ہوتے رہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محفل میں اپنی فیملی کے ہمراہ خصوصی شرکت کی جبکہ سرکاری افسران،سول سوسائٹی،ممبران امن کمیٹی،میڈیا اور اہلیان خانیوال بھی اس موقع پر موجود تھے- ڈپٹی کمشنر نے شاندار پرفارمنس پر قوالوں کو اسٹیج پر جاکر شاباش دی- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محافل سماء صوفیا کرام کی قدیم روایت ہیں ایسی محافل انسان کو روحانی سکون فراہم کرتی ہیں اہلیان ضلع کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے محفل کا اہتمام کیا گیا ہے- جشن بہاراں ثقافتی میلے کے دوسرے روز بھی شبیر اسٹیڈیم میں رنگوں کی برسات رہی- نوجوان موسیقی کی دھنوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے-شبیر اسٹیڈیم میں لگائے گئے رنگے برنگے پھولوں،دستکاری،کھانے کی اشیاء اور مختلف کمپنیوں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز پر شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی-اے ڈی سی آر اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل تقریبات کے مہمان خصوصی تھے-محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں رسہ کشی،تیر اندازی،مالٹا ریس،والی بال،باکسنگ کے مقابلے ہوئے گھوڑا ڈانس پیش کیا گیا،جھومر پارٹی کے شاندار رقص نے شائقین سے داد سمیٹی-شہریوں نے کامیاب جشن بہاراں کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جشن بہاراں