میلسی میں نوجوان قتل، حادثات، بچے سمیت 2افراد ہلاک، لڑکی نے کود کو گولی مار دی 

میلسی میں نوجوان قتل، حادثات، بچے سمیت 2افراد ہلاک، لڑکی نے کود کو گولی مار ...

  

 ملتان، میلسی، ماچھیوال، ترنڈہ محمد پناہ(وقائع نگار، سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیامقدمہ درج تفصیل کے مطابق اڈہ آرے واہن کے رہائشی محمدشفیع نے پولیس تھانہ میراں پورمیں درخواست دی ہے کہ میرے بیٹے شیرازاحمدبالعمرتقریبا26 سال نے اڈہ بلندپور پرمٹھائی کی دکان بنائی ہوئی ہے گذشتہ شب 12بجے دکان بند (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

کرکے اپنے گھر آرے واہن کی جانب موٹرسائیکل پرآرہاتھااور دوسرے موٹرسائیکل پرسوار میرادوسرابیٹا فرازاحمدتھا جب ٹیوب ویل محمداسلم راوٗ کے قریب پہنچے تو نامعلوم افرادنے پیچھے سے فائرکھول دیا جومیرے بیٹے شیرازاحمد کی کمرپرلگا جسے شدیدزخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور لے گئے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرابیٹاشیرازاحمد جان کی بازی ہارگیاپولیس نے مدعی کی درخواست پرقانونی کاروائی شروع کردی ہے بتایاجاتاہے کہ مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔کھاد فیکٹری کے قریب جہانگیر آباد میں گھریلو حالت سے دلبرداشتہ ہوکر 20 سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔20 سالہ توشہ کی حالت فی الحال تشویش ناک یے۔اور اسکو طبی سہولیات دی جارہی ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نیجائے حادثہ پر پہنچ مذکورہ لڑکی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد ینے کے بعد ہسپتال منتقل کروایاکماند روڈ 164 ای بی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھیوال کی حدود کماند روڈ پر 164 ای بی کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جاں بحق شخص کی شناخت زاہد ولد عبدالرزاق سکنہ 164 ای بی جبکہ زخمی ماجد ولد محمد علی سکنہ 160 ای بی کے نام سے ہوئی ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دے کر زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا

8 سالہ لڑکا ٹریکٹر پر چڑھتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی موضع نور والا کے رہائشی عاشق حسین بیلدار کا 8 سالہ لڑکا وارث چلتے ہوئے ٹریکٹر پر پچھلی جانب سے چڑھ رہا تھا کہ پاں پھسلنے سے لنک چین میں پھنس گیا اور دور تک گھسٹتا چلا گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں اسے تشویشناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -