جدوجہد تیز، بہاولپور کو صوبہ بنوا کر دم لیں گے، طارق بشیرچیمہ

  جدوجہد تیز، بہاولپور کو صوبہ بنوا کر دم لیں گے، طارق بشیرچیمہ

  

 حاصل پور (نماندہ خصوصی)وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے چوہدری عدنان افتخار سابق کونسلر چوہدری عبدالخفار رامیودیگر سیاسی ساتھیوں کے ہمراہ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر رہے ہیں عوام کے مسائل کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ بھاول پور صوبہ بحالی کے لیے بھرپور جدوجھد کی جائے گی ہمیں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 جنوبی پنجاب صوبہ کی بجائے بھاول پور صوبہ کی بحالی چاہیے جنوبی پنجاب سیکٹریٹ سے بھاول پور کے عوام کا مسئلہ حل نہی ہوتا ہمیں مسائل اور اس خطہ کی تعمیر و ترقی کا حل بھاول صوبہ کی بحالی میں ہے ہم بھاول پور کو صوبہ بنوا کر دم لیں گئے جب تک بھاول پور صوبہ نہی بن جاتا ہماری جدوجھد جاری گی ہم اپنے خطہ کی شناخت بقا سلامتی اور تعمیرو ترقی کے لیے جدوجھد جاری رکھیں گے چوہدری پرویز الہی کا بطور وزیر اعلی پنجاب دور سنہری دور تھا جس میں پسماندہ علاقوں کی  تعمیر و ترقی کے لیے  ترجیحی بنیادوں پر فنڈز لگائے گئے ریسکیو 1122 چوہدری پرویز الہی کی ناقابل فراموش خدمات میں سے ہے انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کسی کے کہنے پر حکومتی ختم نہی ہوتی ہم مینڈیٹ چرا کر نہی بلکہ لے کر آئے ہیں خدمت انسانیت ہمارا مشن ہے اس موقع پر سید علی زین بخاری شیخ محمد سلیم شہزاد افضل رنگا سعید حمید چوہدری عدنا ن ا فتخار۔چوہدری سلمان افتخار۔چوہدری عبدالخفار رامے  و دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔

طارق بشیر چیمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -