اپوزیشن کو پنجاب میں بھی منہ کی کھانا پڑیگی، جہانزیب کھچی

اپوزیشن کو پنجاب میں بھی منہ کی کھانا پڑیگی، جہانزیب کھچی

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے اپوزیشن کی منفی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے مایوس سیاستدانوں کے ٹولے نے جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششیں کیں لیکن سوائے ناکامی کے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فدہ ٹاؤن(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ کی ایک نشست کی کامیابی کو جواز بنا کر حکومت کیخلاف سازشیں کرنے والے ٹولے کو وزیر اعظم عمران خان نے جراتمندی سے جواب دیا اور پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے انہوں نے سازشی عناصر کی سازشوں کا خاتمہ کر دیا ہے اگر اپوزیشن نے پنجاب میں بھی کوئی گھناؤنا کھیل کھیلنے کی کوشش کی تو انہیں وفاق کی طرح پنجاب میں بھی منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں اور پہلی بار جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے ترقیاتی فنڈز مہیا کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان ہر مشکل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اس موقع پر ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، محمد عالمگیر خان کھچی اور علی رضا خان کھچی بھی موجود تھے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -