سٹار مارکیٹنگ جنوبی پنجاب میں متحرک، فورٹ منرو ریزارٹس کا افتتاح
ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان کے نجی ہوٹل میں سٹار ماکیٹنگ نے تقریب کااہتمام کیا،جس میں ایک چھت تلے سٹار مارکیٹنگ کے پچاس سے زائد پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی،جبکہ جنوبی پنجاب کے مری میں جاری فورٹ منرو ریزارٹس کا افتتاح بھی کر دیا گیا، سٹار مارکیٹنگ کمپنی اس وقت ملک بھر میں پچاس سے زائد رہائشی اور کاروباری منصوبوں پر (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
کام کر رہی ہے،منیجر آپریشن ساوتھ پنجاب مسعود محمود نے پراجیکٹ بارے شرکا کو آگاہی فراہم کی،مختلف پراجیکٹس میں بکنگ کرنے والے تمام کسٹمرز کو انعامات سے بھی نوازا گیا،سٹار مارکیٹنگ کی تقریب میں خواجہ ابوبکر بلڈرز،محمد تصدق،علی حبیب،غیاث طارق آفریدی اور عمیر یوسف نے بھی خصوصی شرکت کیسٹار ماکیٹنگ نے جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو ریزارٹ کا بھی افتتاح کر دیا، تقریب کا افتتاح مہان خصوصی سابق ایم این اے ڈاکٹر مینہ لغاری نے کیا، تقریب میں آل پاکستان مارکیٹنگ کے ممبرز بھی شریک ہوئے۔
افتتاح