چوک سرور شہید:ٹی ایچ کیو ہسپتال لاوارث، سہولیات زیرو، مریض مایوس

    چوک سرور شہید:ٹی ایچ کیو ہسپتال لاوارث، سہولیات زیرو، مریض مایوس

  

چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر)  چوک سرورشہید کا واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال جس میں صحت اور صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے مین بلڈنگ کے سامنے سے تو صفائی کر دی جاتی ہے مگر بلڈنگ کی عقبی سائیڈ پر واقع رہائشی کوارٹر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 اسی طرح ہسپتال کی مین بلڈنگ کی غر بی سائیڈ پر واقع پرا نے کوارٹر ز کے درمیان میں گندے پا نی کا جو ہڑ مختلف بیماریوں کی آماجگاہ ہے اور لو گوں کو صحت و صفائی کی سہولیات فراہم کر نے والا ادارہ خود گوں نا گوں مسائل کا شکار ہو چکا ہے، انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عدم تو جہی کے باعث ہسپتال میں سہو لیات کا شدید فقدان ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ہسپتال کی ایکسرے مشین عرصہ دراز سے  خراب ہے۔الٹرا ساؤنڈ مشین بھی موجود نہ ہے،ہسپتال کے بڑے ڈاکٹر ہسپتال میں ڈیوٹی دینے کی بجائے اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بیٹھتے ہیں ہسپتال کی ہر اہم دوائی کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے جاتے ہیں ٹی ایچ کیو سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں خصوصاً زچگی کے لئے آنے والی خواتین کو اپنے پرائیویٹ کلینک پر لے جاتے ہیں اور آپریشن کے نام پر ہزاروں روپے فیس وصول کر تے ہیں۔ جو کہ غریب مریضوں کے ساتھ سراسر زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے کوئی پر سان حال نہ ہے۔ جس کی وجہ سے سارے کا سارا عملہ شتر بے مہار ہوچکا ہے۔ عوام پریشانی کا شکار ہیں سرکاری ہسپتال سے مریضو ں کو کھانسی اور بخار کے علاوہ کوئی دوائی نہ ملتی ہے۔اور تو اور حفاظتی انجکشن لگوانے کے لئے لائے گئے بچوں کے والدین کو سرنج بھی بازار سے خریدنے کا کہا جاتاہے۔شہریوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں مولانا اسماعیل آصف،ثقلین بخاری، ملک غلام مرتضی کالرو، سوچ ویلفئیر سوسائٹی کے چئیرمین ڈاکٹر امین محسن، فخر مشتاق گورایہ،، عبداللہ سرویا، میاں عبدالرؤف، رفاقت علی زیدی، خلیل احمد خلیل، ذوہیب جاوید آرائیں، چوہدری غلام حسین گجر اور دیگر نے وزیر صحت پنجاب اورکمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں سہو لیات کے فقدان کا فوری نوٹس لیں۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -