کاروں کی تلاشی، خفیہ خانوں سے چرس برآمد،2سمگلر گرفتار

  کاروں کی تلاشی، خفیہ خانوں سے چرس برآمد،2سمگلر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر غازیخان (سٹی رپورٹر) بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ  لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی دومنشیات فروش گرفتار۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواٹہ میں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
 حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بارڈر ملٹری پولیس نے سرحدی ایریا بواٹہ میں بین الصوبائی منشیات کی بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ مخبرکی اطلاع پربلوچستان سے پنجاب آنے والی دو کاروں کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی۔۔بارڈر ملٹری پولیس نے دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کوبھی گرفتارکر لیا ہے۔53 پیکٹ چرس کو سخی سرور اور چھ پیکٹ چرس کو ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بتایا کہ دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلرز عارف اور اجمیر کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔دو کاروں سے لاکھوں روپے مالیت کی 59 یپکٹ چرس کے برآمد کر کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ملزمان سے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔
گرفتار