فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، 243یونٹس کی چیکنگ، کھویا یونٹ سیل
بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں ممنوعہ اور ملاوٹی خوراک کی فروخت کرنے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
والوں کے خلاف مسلسل آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 243 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کھویا یونٹ سیل جبکہ 207 فوڈ بزنس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ویجیٹیبل گھی اور سکمڈ ملک پاڈر سے کھویا تیار کرنے پر چشتیاں میں ریاض کھویا یونٹ سیل کردیا۔ دودھ کی سٹوریج کے لیے ممنوعہ کیمیکل ڈرمز کا استعمال کیا جارہا تھا۔ فریزر میں موجود کھوئے میں مردہ مکھیاں بھی پائی گئیں۔ 30 کلو کھویا برآمد جبکہ 55 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ مزید برآں بہاولنگر میں ڈینزائر فاسٹ فوڈز کو ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر 20 ہزار، بہاولپور میں شکیل پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر 15 ہزار اور حافظ کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 375 ساشے گٹکا برآمد جبکہ 60 لٹر ایکسپائرڈ ڈرنکس تلف کردی گئیں۔
سیل